پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ

جمعرات 23 جنوری 2020 17:15

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کو غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں جمعرات سے شروع ہونے والی پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی20 کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کی وجوہات کی بناء پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو سیکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یاد رہے پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تمام سیکیورٹی انتظامات پاکستان آرم فورسز کے حوالہ کر دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں