38 ویں این بی بی یو آئی عالمی چمپئن شپ 27 نومبر سے سپین میں شروع ہوگی

بدھ 22 ستمبر 2021 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) 38 ویں این بی بی یو آئی عالمی چیمپئن شپ روواں سال 27 نومبر سے سپین میں شروع ہوگی، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے نے بتایا کہ ایونٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے تن ساز حصہ لیں گے، یہ مقابلے 28 نومبر تک جاری رہیں گے، اور پاکستانی تن سازوں نے ایونٹ میں شرکت کے لئے تربیت شروع کر دی ہے اور یہ کھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں