صبح نو لیڈیز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ یکم فروری سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) صبح نو لیڈیز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ یکم فروری سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد ہوگا۔ چیئر پرسن ٹورنامنٹ کمیٹی شاہد کوثر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں لیڈیز سنگلز اینڈ ڈبلز، گرلز انڈر 14 سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دو لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔ ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے صبح نو اقدامات کررہی ہے اور ہمارے۔ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا مقصد ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کو تفریح ماحول فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں