سینٹرل ایشین والی بال لیگ: پاکستان کا ٹاکرا کل کرغزستان سے ہوگا

منگل 14 مئی 2024 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے چوتھے راونڈ میں پاکستان کا ٹاکرا کل (بدھ) کو کرغزستان سے ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایشین لیگ کے پانچویں روز پہلے میچ میں سری لنکا اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرا میچ افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا جا?یگا۔تیسرے میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ کرغزستان سے شام ساڑھے چھ بجے ہوگا۔پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے تیسرے راونڈ کے اختتام پر سری لنکا، ترکمانستان اور افغانستان کو شکست دینے کے بعد پوا?نٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ ایران دوسرے اور ترکمانستان تیسرے نمبر پرہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں