پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال شپ کا ٹائٹل جیت لیا

جمعہ 17 مئی 2024 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئین شپ کا ٹائٹل جیت لیا ،پاکستان نے فائنل میں ترکمانستان کو 1-3سیٹ سے شکست دی ،گرین شرٹس نے فائنل پچیس اکیس، پچیس انیس،بیس پچیس، پچیس چودہ سے جیتا ،ایشین چیمپئین شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دی ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،صدر پی او اے عابد قادری، سیکرٹری خالد محمود سمیت مختلف سفرا نے فائنل دیکھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں