ٓجیکب آباد: گرلز کالج کے تعمیراتی کام میں استعمال شدہ پرانا مٹیریل استعمال کرنے کی شکایت

ٹھیکیدار پر مسمار کی گئی چھت سے نکلنے والا لاکھوں کی مالیت کا لوہا فروخت کرنے کا الزام

جمعہ 22 نومبر 2019 20:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) جیکب آباد گر لز کالج کے تعمیراتی کام میں استعمال شدہ پرانا مٹیریل استعمال کرنے کی شکایت ٹھیکیدار پر مسمار کی گئی چھت سے نکلنے والا لاکھوں کی مالیت کا لوہا فروخت کرنے کا الزام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گرلس کالج کی زبون حال عمارت کی تعمیر و مرمت کے لئے ٹھیکیدار نے کام شروع کر دیا ہے جو انتہائی سست رفتاری سے کیا جا رہا ہے پرنسپل گرلس کالج کاکہنا ہے کہ ٹھیکیدار زیر تعمیر عمارت سے لاکھوں روپے کی مالیت کا لوہا ٹریکٹر بھروا کر لے گیا ہے اور بیج دیا ہے جبکہ تعمیراتی کام میں استعمال شدہ اینٹیں اور ناقص مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے محکمہ ایجوکیشن ورکس حکام کو شکایت کی ہے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی بچیوں کی تعلیم اور تدریسی عمل شدید متاثر ہو ہا ہے دوسری جانب ایکسئین ایجوکیشن ورکس جیکب آباد الطاف بھرگڑی نے رابطے پر بتایا کہ گرلس کالج کا ٹھیکہ ڈیڑھ کروڑ تک کاہے ٹھیکیدار کو ایک کروڑ جاری کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوہا ٹھیکیدار لے جا سکتا ہے اسکی مالیت ہم بعد میں کاٹ لیتے ہیں ٹھیکہ مرمت کا ہے اس لئے اس میں پرانی اور استعمال شدہ اینٹیں یا دیگر مٹیریل استعمال کیا جا سکتا ہے اس کام کو اس مالی سال میں مکمل ہونا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں