جیکب آباد: پولیس کی آئی ٹی برانچ نے تین ماہ میں 110موبائل فون برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے :انچار ج آئی ٹی سیکشن

ہفتہ 21 مئی 2022 00:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) جیکب آباد پولیس کی آئی ٹی برانچ نے تین ماہ میں 110موبائل فون برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے :انچار ج آئی ٹی سیکشن تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے آئی ٹی انچارج کے مطابق ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی نگرانی میں تین ماہ کے دوران ڈکیتی اور چور ی کی وارداتوں میں 217موبائل فون ٹریس کئے جس میں سے 110موبائل فون برآمد کرکے برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کئے ہیںجبکہ آئی ٹی پولیس کی مدد سے چارقتل ، منشیات کے 4، ڈکیتی کے 15، پولیس مقابلے کے 8، چوری کے 2 ملزمان سمیت 35 سے زائد خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان سے 16 بنا لائسنس ٹی ٹی پسٹل، 1 کلاشنکوف، 1 چھینا گیا ٹریکٹر 8 کلو 350 گرام چرس اور پان پراگ برآمد کیا گیا آئی ٹی انچارج نے مزید بتایا کہ جیکب آباد شہر میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میںملوث آٹھ ملزمان کو بھی آئی ٹی پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان سے ڈکیتی کی وارداتوں میں چھینی گئی رقم 49 لاکھ 30 ہزار، 16 تولہ سے زائد زیورات اور 2 سونے کے کنگن، 1 سونے کا لاکٹ، 2 سونے کی بالیاں، 4 سونے کی انگوٹھیاں، 1 جھومر، جن کی مالیت لاکھوں میں ہے ڈکیتوں سے برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں