مستونگ حملے میں کون ملوث ہے ،کس نے حملہ کیاہے، یہ تفتیشی ادارے ہی بتاسکتے ہیں،عبدالغفورحیدری
لگتاہے کہ ماضی کی طرح اس حملے کی رپورٹ بھی نہیں آئے گی ،چوہدری نثار یا کسی بڑے قائد کے استعفیٰ کے نہیں بلکہ قومی یکجہتی سے ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کیاجاسکتاہے ،جو قوتیں ہم پر حملہ کررہی ہیں ہم ان کو جانتے ہیں وقت آنے پر سب کچھ ظاہر ہوجائے گا ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں عیادت کے لیے جے یوآئی جیکب آبادکے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو
پیر 15 مئی 2017 16:17
(جاری ہے)
اس موقع پر حافظ خلیل احمد ،ابراہیم لہڑی ،مولانا عبدالجباررند،حماد اللہ انصاری اوردیگر بھی موجودتھے ،مولانا عبدالغفورحیدری نے مزیدکہاکہ مجھ پر حملے میں کون ملوث ہے اورحملے کے متعلق کتنی پیش رفت ہوئی ہے یہ تفتیشی ادارے ہی بتاسکتے ہیں ،ماضی میں مولانا فضل الرحمن پرخودکش حملے ہوئے لیکن آج تک ان کی رپورٹ نہیںملی ،اس سے لگتاہے کہ مجھ پر حملے کی رپورٹ بھی نہیں آئے گی ،جن ملک دشمن قوتوں نے مجھ پر اورمولانافضل الرحمن پر حملے کیے ہیں ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مشن سے کبھی دستبردارنہیں ہوں گے ہمارامشن جاری رہے گا ،صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ’’ جب کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ ہواتھا اس وقت چوہدری نثار کے استعفیٰ کا مطالبہ کیاگیاتھا کیا اب بھی استعفیٰ کا مطالبہ ہوگا‘‘ کے جواب میں کہاکہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا یہ فیصلہ پارٹی نے کرناہے کہ چوہدری نثار کے استعفیٰ سے مسئلہ حل ہوگا یا کسی بڑے صاحب کے استعفیٰ سے یا پھر ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا ،انہوںنے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کا تعاقب یکجہتی سے کرکے ان کو شکست دے سکتے ہیں یہ نہیں کہ افراتفری پھیلائیں اور ہمارے اندر یکجہتی نہ ہو جن قوتوں نے آج تک ہماری آزادی کو تسلیم نہیں کیا وہ قوتیں ہمیشہ کوشش کرتی رہی ہیں کہ پاکستان غیر مستحکم رہے اورپاکستان میں معاشی استحکام نہ ہو ان دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے ہم نے ایک معاشی سفر شروع کیاہے پاکستان اس منصوبے سے اپنے پائوں پر کھڑاہوگا سی پیک پاکستان کے دشمنون کو چبھ رہاہے اس لیے وہ دشمن اپنی حرکتیں کررہے ہیں لیکن ہم پرعزم ہیں ہماری قوم پرعزم ہے سی پیک کے حوالے سے جو ہم نے معاشی سفر شروع کیاہے وہ جاری رہے گا،مولانا عبدالغفورحیدری نے گواردر میں سندھ سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن نفرتیں پھیلانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن قوم ملک دشمنوں کے عزائم کو جانتی ہے اتحاد اوریکجہتی سے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جیکب آباد انتظامیہ قومی انسداد پولیو مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 75بچوں کو پولیو کے قطرے ..
جیکب آباد کی سرکٹ ہائوس میں نجی جیل قائم کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف ایس ایس پی نے کارروائی نہ کی
جیکب آبادکے جمس ہسپتال سے 2نومولود جڑواں بھائیوں کی لاوارث حالت میں لاشیں برآمد
جیکب آباد ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوئوں نے گاڑی چھین لی
جیکب آباد میں کلاس کی چھت کا پلستر گرنے سے معصوم طالبہ زخمی ہو گئی
جیکب آباد ، مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک خاتون جا ں بحق دو افراد شدید زخمی
جیکب آباد ، مسلح افراد نے شفقت جکھرانی کوفائرکرکے قتل کردیا
جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد علیل ہوگئے، کراچی کے اسپتال میں داخل
جیکب آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کے لیے امت مسلمہ پر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا لازمی ہے،نعیم اللہ لغاری ..
صدیق مینگل کی شہادت سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان صحافیوں کے لیے غیر محفوظ بن چکاہے،عبدالرحمن آفریدی ..
ڈاکٹر اے جی انصاری کی عوامی اسمبلی ملین مارچ کی تاریخ ساز کامیابی پر مولانا فضل الرحمن کو مبارکباد
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات