سونے کی بالیوں کی خاطر ماموں نے بھانجی کو نہر میں پھینک دیا

بچی کے چچا کی مدعیت میں بچی کے ماموں سمیت تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

ہفتہ 23 ستمبر 2023 18:44

سونے کی بالیوں کی خاطر ماموں نے بھانجی کو نہر میں پھینک دیا
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) سونے کی بالیوں کی خاطر ماموں نے بھانجی کو نہر میں پھینک دیا ، مبارکپور تھانے پر چچا کی مدعیت میں کیس داخل ، اسلحہ کے زور پر بچی کو نہر میں پھینکا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں نور واہ سے معصوم 6سالہ زویہ ولد زاہد پھنیار کی لاش ملی جس کے متعلق مبارکپور تھانے پر بچی کے چچا عبدالغنی کی مدعیت میں بچی کے مامو ں ربڈنو پھنیار سمیت تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ربڈنو نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بچی کو نہر میں پھینکا اور فرار ہو گئے جس کے باعث بچی ڈوب کر مر گئی ، ماموں نے سونے کی بالیوں کی خاطر ایسا کیا ایس ایچ او مبارکپور نے رابطے پر بتایا کہ مدعی کی فریاد پر مقدمہ درج کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں