جیکب آباد سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے اے سی،اسٹیبلائیزر ، دیگر سامان چوری

پیر 23 مئی 2022 15:09

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) جیکب آباد سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے اے سی،اسٹیبلائیزر ، دیگر سامان چوری۔ جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود میں واقع سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر وارڈ سے ائیر کنڈیشن،تین عدد اسٹیبلائیزراور دیگر قیمتی سامان نامعلوم چور لیکر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال میں چوکیدار بھی مقرر ہے اور پولیس چوکی بھی قائم ہے اسکے باوجود چوری کی واردات ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔اس سلسلے میں اے پی پی کے رابطہ کرنے پر سول سرجن ڈاکٹر ارشاد سرکی کا کہنا تھا کہ چوری کی رپورٹ سول لائین تھانے پر درج کرائی ہے ایس ایس پی اور ڈی سی کو بھی آگاہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں