جیکب آباد ،محافظ ادارے کے افسر کی جانب سے ہراسان کرنے کے خلاف عورت کا احتجاج، آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کر دی

بدھ 21 فروری 2018 20:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) محافظ ادارے کے افسر کے خلاف عورت کا پریس کلب کے سامنے احتجاج ہراسان کرنے اور کیس سے دستبردار ہونے کے لئے دھمکانے کا الزام آرمی چیف سے انصاف کی اپیل تفصیلات کے مطابق محافظ ادارے کے افسر کے خلاف ائیرپورٹ روڈ کی رہائشی عورت نرگس شعبان نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ راجا زاہد جو آرمی میں افسر ہے نے مجھے گھر سے باہر نکال کر سخت تشدد کا نشانہ بنایا کپڑے بھی پھاڑے زیورات اور دیگر سامان بھی گھر سے اٹھا کر لے گیا ائیرپورٹ تھانے گئی تو وہاں بھی مارپیٹ کی پولیس نے میری فریاد لینے کے بجائے مجھ پرراجا زاہد کے کہنے پر جھوٹا کیس داخل کیا عدالت سے رجوع کیا جس پر میرا کیس بھی پولیس نے داخل کیا 10ماہ سے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے سمن جاری ہونے کے باوجود میجر راجا زاہد عدالت میں پیش نہیں ہو رہا اور کیس سے دستبردار کرانے کے لئے مختلف طریقوں سے ہراسان کررہا ہے اور دھمکا رہا ہے میں بے سہارا عورت ہوں کوئی سننے والا نہیں عورت نرگس نے آرمی چیف قمر جاویدباجوہ سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر میرے ساتھ انصاف کریں اور میجر کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور مجھے تحفظ دیا جائی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں