جیکب آباد،قومی عوامی تحریک کا پیدل لانگ مارچ جیکب آباد پہنچا

ڈی سی چوک پردھرنا ایم این اے اورڈی سی نے پہنچ کر مظاہرین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی احتجاج ختم

جمعرات 8 مارچ 2018 22:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2018ء) قومی عوامی تحریک کا پیدل لانگ مارچ جیکب آباد پہنچا ڈی سی چوک پردھرنا ایم این اے اورڈی سی نے پہنچ کر مظاہرین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی احتجاج ختم تفصیلات کے مطابق باہو کھوسومیں روڈ کی تعمیر نہ ہونے بنیادی سہولیات کی عد م فراہمی اور کرپشن کے خلاف باہو کھوسو سے شروع کیاجانے والا قومی عوامی تحریک کا پیدل لانگ مارچ چار روزکا سفرطے کرکے جیکب آباد پہنچا مظاہرین نے ڈی سی چوک پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا اور مطالبات کے حق میں سخت نعریبازی کی شکیل کنڈرانی ،محمد حسن کھوسو اوردیگرنے کہاکہ علاقہ مکین بنیادی سہولیات سے اس جدید دورمیں بھی محروم ہیں جمہوری حکومت نے عوام کو مایوس کیاہے مسائل حل کیے جائیں کرپشن نے ملک کو تباہ کردیاہے اوریہی حالت جیکب آبادکی ہے مظاہرین نے ڈی سی ہائوس کے سامنے دوگھنٹے سے زائد دھرنادیا جس کے باعث چاروں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ایم این اے میر اعجازحسین جکھرانی اورڈی سی محمد نعیم سندھو نے ڈی سی چوک پرلگے دھرنے پر پہنچ کر مظاہرین سے مزاکرات کیے اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کیاگیا ایم این اے نے کہاکہ تین روز میں ڈی سی علاقے کادورہ کرکے مسائل کاجائزہ لیں گے اورجلد علاقے میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں