جیکب آباد سے موبائل فون کی دوکان سے چوری 10لاکھ کی برآمدگی صرف ڈھائی لاکھ ، ملزمان بھی غائب
پیر 12 مارچ 2018 23:11
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے ایک ماہ قبل سٹی تھانہ کی حدود قائد اعظم روڈ پر واقعے سمت کمار کے موبائل دوکان سے چوری ہونے والے 10لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز جن کی تعداد 185بتائی جارہی ہے ذرائع کے مطابق جیکب آباد پولیس نے چند روز قبل چوروں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 100سے زائد موبائل فونز برآمد کئے تھے مگر اس کے متعلق کسی کو آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ گذشتہ روز ایس ایس پی آفیس میں موبائل دوکان کے مالک سمت کمار کو بلا کر اسے ڈھائی لاکھ نقدی اور 10موبائل فونز واپس کئے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان اور دیگر برآمد ہونے والے موبائل فونز کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ،ذرائع کے مطابق پولیس نے گرفتار کئے گئے ملزمان کو رشوت کے عیوض آزاد کردیا گیاہے اور برآمد کئے گئے موبائل فونز بھی مالک کو واپس نہیں کئے گئے، معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ دوکاندار سمت کمار کو شہر کے ایک بااثر بیوپاری رہنما کے معرفت ڈھائی لاکھ نقدی دیکر خاموش رہنے کا کہا گیا ہے ، متاثرہ دوکاندار سمت کمار سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے دوکان سے 10لاکھ مالیت کے موبائل فونز چوری ہوئے تھے مگر مجھے صرف ڈھائی لاکھ روپے نقد اور صرف 10موبائل دئیے گئے ہیں ، علاوہ ازیں20روز قبل سابق ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کے دور میں چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں میں سے چند موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ان ہی کے دور میں مالکان کے حوالے کی گئی تھی لیکن پیر کی صبح ان ہی مالکان کو دوبارہ ایس ایس پی آفیس طلب کرکے موٹر سائیکلوں کے ہمراہ موجودہ ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کے ساتھ تصاویر لی گئی اور اپنی کارکردگی ظاہر کی گئی۔
متعلقہ عنوان :
جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی پسند پارٹی کا مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے مسمار و نذر آتش
جیکب آباد میں مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین لی، خارانی برادری کا احتجاجی دھرنا، ٹائر نذر آتش
جیکب آباد میں فریج میں گیس بھرتے ہوئے کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا، 2 افراد زخمی
جمعیت علماء اسلام کی جانب سے عظیم الشان سیرت النبی ﷺکانفرنس 11 مئی کو ہوگی
جیکب آباد میں نامعلوم چور مندر سے قیمتی سامان لے اڑے
جیکب آباد کی جمس ہسپتال سے 2نومولود جڑواں بھائیوں کی لاوارث حالت میں لاشیں برآمد
جیکب آباد انتظامیہ قومی انسداد پولیو مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 75بچوں کو پولیو کے قطرے ..
جیکب آباد کی سرکٹ ہائوس میں نجی جیل قائم کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف ایس ایس پی نے کارروائی نہ کی
جیکب آبادکے جمس ہسپتال سے 2نومولود جڑواں بھائیوں کی لاوارث حالت میں لاشیں برآمد
جیکب آباد ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوئوں نے گاڑی چھین لی
جیکب آباد میں کلاس کی چھت کا پلستر گرنے سے معصوم طالبہ زخمی ہو گئی
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان