جیکب آباد میں چورسرگرم، قائد اعظم روڈ پر دکان میں نقب زنی کرکے نقدی لے اڑے

جمعرات 3 جنوری 2019 17:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) جیکب آباد میں چورسرگرم قائد اعظم روڈ پر دوکان میں نقب زنی کرکے نقدی لے اڑے دوسری دوکان بچ گئی کنڈا ٹوٹا ہوا ملا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں چور سرگرم ہو گئے ہیں گزرشتہ شب ایک رات میں سٹی تھانے کی حدود میں واقع شہر کے اہم قائد اعظم روڈ پر چوروں نے نانک رام کی آئل شاپ میں نقب زانی کرکے نقدی لے اڑے جبکہ اسی روڈ پر پردییب کمار کی موبائل کی دوکان کے چور صر ف تالے توڑسکے اور چوری میں ناکام گئے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں