جیکب آباد کے ڈنگر محلہ کےمقامی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

بدھ 24 اپریل 2024 17:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) جیکب آباد کے ڈنگر محلہ کے مقامی ہندو نوجوان انیل کمار عرف سونو ولد دیوان نے سند ھ کی مشہورروحانی درگاہ امروٹ شریف پہنچ کر اسلام قبول کر لیا ۔سراج احمد شاہ امروٹی نے اسلامی نام سہیل احمد رکھا۔

(جاری ہے)

نومسلم سہیل احمد کو تحریک منہاج القرآن کے بیدار بخت قادری،عابد بھٹی،صدیق اچکزئی سعید احمد کوریجو،عمران احمد،عبدالحکیم سدہایو اور دیگر نے مبارکباد دی۔ ایوان صحافت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومسلم سہیل احمد نے بتایا کہ میرے اکثر دوست مسلمان ہیں انکی صحبت میں رہنے کے دوران دین اسلام کے متعلق آگاہی ملی جس سے متاثر ہو ا اور اسلام قبول کیا جس سےدلی سکون ملا ہے۔\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں