جیکب آباد میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، ڈی سی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

جمعرات 9 مئی 2024 22:46

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) جیکب آباد میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، ڈی سی کی قیادت میں ریلی ، مختلف محکموں کے ملازمین کی شرکت تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے 9مئی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس موقع پر ڈی سی آفیس سے ڈپٹی کمشنر ظہور علی مری اور اے ایس پی سٹی گل حسن تھیبو کی قیادت میںریلی نکالی گئی جس میں مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی انکے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے، ڈی سی چوک پر شرکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، 9 مئی واقعہ ایک سازش تھی جو بے نقاب ہوچکی ہے، 9 مئی پاکستان اور پاکستانی سیاست کا بدترین دن تھا ہم پاک افواج کے ساتھ بشانہ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں