جیکب آباد، قائد اعظم روڈ پر سولرکے گودام میںآتش زدگی

50لاکھ کا سامان جل کر خاکستر ،فائر برگیڈ تاخیر سے پہنچی

منگل 14 مئی 2024 21:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) جیکب آباد کے قائد اعظم روڈ پر سولرکے گودام میںآتش زدگی ،50لاکھ کا سامان جل کر خاکستر ،فائر برگیڈ تاخیر سے پہنچی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود قائد اعظم روڈ پرعمیر شیخ کے سولر کے گودام میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گودام میں پڑا سارا سامان جل کرخاکستر ہو گیا عمیر شیخ کے مطابق آتشزدگی کی بروقت فائر برگیڈ کو اطلاع دی جو قریب ہی ہے لیکن گاڑی 20منٹ تاخیر سے پہنچی اور سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا پچاس لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ہے سولر پلیٹ ،ائیرکولر ،وائرنگاور پائپ سب جل گئے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں