جیکب آباد پولیس نےگزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

جمعہ 24 مئی 2024 12:02

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) جیکب آباد پولیس نےگزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ عرصہ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے،ڈکیت و جرائم پیشہ ملزمان کی 04 گینگس کو قانون کی شگنجے میں لایا گیا,308 اشتہاری ، 178 روپوش ملزمان گرفتار کیے گئے,غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث ملزمان کیخلاف 41 مقدمات درج کرکے 48 افراد کو فوری طور گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 02 رائفل، 09 شارٹ گن ، 27 پسٹلز اور 2373 گولیاں برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات سمگلروں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 45 افراد کیخلاف 18 مقدمات درج کیے جن کے قبضے سے 1368 گرام ہیروئن ، 05 کلو 800 گرام منشیات چرس، 01 کلو 900 گرام بھنگ اور 170 لیٹرس دیسی شراب برآمد کی،45130 لیٹرس غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 01 مقدمہ درج کیا گیا۔\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں