جیکب آباد میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی، اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا

جمعہ 24 مئی 2024 17:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) جیکب آباد میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی، اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں بڑھنے کے باعث گیسٹرو سمیت پیٹ کے دیگر امراض میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر کی سرکاری و پرائیوٹ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے سینکڑوں کی تعداد میں بچے اور بڑے اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں، گیسٹرو کی وبا بڑھنے پر ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پانی ابال کر پئیں اور گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں جبکہ ٹھیلوں پر فروخت ہونے والی کھلی اشیا کھانے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں