جیکب آباد، خاتون کانسٹیبل ،اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت پانچ اہلکار غیر حاضری پر برطرف،14اہلکاروں کو جرمانے سمیت دیگر معمولی سزائیں

ہفتہ 25 مئی 2024 22:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) جیکب آباد پولیس کی خاتون کانسٹیبل ،اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت پانچ اہلکار غیر حاضری پر برطرف،14اہلکاروں کو جرمانے سمیت دیگر معمولی سزائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ایس ایس پی سلیم شاہ نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر خاتون پولیس کانسٹیبل نادیہ جبار جمالی ،ہیڈ کانسٹیبل سراج منگریو ،پی سی محمد حنیف بروہی ،عامر میرالی اور اعجاز کھوسو کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے جبکہ ڈیوٹی سے غیر حاضری پرسٹی تھانہ کے ٹریکر کانسٹیبل عبدالفتاح پٹھان ،پولیس کانسٹیبل اظہر علی بھٹو ،محمد علی سولنگی ،عبدالرزاق لنجوانی ،خادم بہرانی ،محمد حسن ،ریاض حسین ،سردار علی ،خان محمد ،اصغر بنگلانی صدام رند ،زبیر جکھرانی ،مدد علی منجھو کی جرمانے سمیت دیگر معمولی سزائیں دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں