سورج مکھی کے منظورشدہ بیجوں کی اقسام کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 28 دسمبر 2023 20:45

سورج مکھی کے منظورشدہ بیجوں کی اقسام کا اعلان کردیا گیا
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2023ء) دوغلی اقسام کا سورج مکھی کا بہترین معیار کا بیج فراہم کرنے والی رجسٹرڈ کمپنیوں کے ناموں اوران کے تیار کردہ منظور شدہ بیجوں کی ورائٹیز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار ان اقسام کے علاوہ غیر معروف اداروں کا سورج مکھی کا بیج خریدنے اور ان کی کاشت سے گریز کریں تاکہ سورج مکھی کی شاندار پیداوار حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

بتایا کہ کاشتکار آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کا ہائی سن 33، ٹی 40318،ایگوارا4، سنج ینٹا پاکستان لمیٹڈ این کے آرمنی،ایس 278،ادارہ برائے تیلدار اجناس آری فیصل آباد کا او آر آئی سن 648،او آر آئی سن 516، عمر سیڈز کا یو ایس 666، یو ایس 444،پی اے آر سی اسلام آباد کا پی اے آر سن 3، سیٹھی سیڈز کاآگسن 5264 آگسن 5270، سرٹس سیڈز پرائیویٹ لمیٹڈ ایچ ایس ایف 350 اے اور ایورسٹ سیڈز کا سن 7 استعمال نامی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کرکے سورج مکھی کی بمپر کراپ حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں