فیصل آباد، جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 15 ستمبر 2023 21:26

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2023ء) علاقہ مجسٹریٹ نے جی سی یونیورسٹی کی طا لبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو2 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں واقع ہوٹل میں ملزم ساجد شاہ زیب نے طا لبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ کا اندراج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ روز ملزم کو علاقہ مجسٹر یٹ اسد علی کی عدا لت میں پیش کیا گیا، علاقہ مجسٹر یٹ اسد علی نے گرفتار ملزم کو2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہو ئے کہا کہ اسکو تاریخ مقررہ پر عدا لت میں پیش کیا جا ئے۔لڑکی کے ساتھ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو نے کے بعد ملزم کے خلاف پولیس نے مزید شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں