جی سی یونیورسٹی فیصل آبادمیں سائبر بائیو سکیورٹی پر دوروزہ ورکشاپ

بدھ 11 اکتوبر 2023 22:35

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2023ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں سائبر بائیو سیفٹی اور بائیو سکیورٹی کے اصول اور اقدامات کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ مائیکرو بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ سکیورٹی پارٹنرز امریکہ کے اشتراک سے ہونے والی اس ورکشاپ میں جراثیمی اور کیمیائی مادوں کی ترسیل کے حفاظتی اقدامات اور لیبارٹریوں میں کام کے دوران حفاظتی تدابیر کی نئی تکنیک، عملی استعمال، ہنگامی حالت سے نپٹنا، حفاظتی لباس اور فاسد مادوں کو بحفاظت ٹھکانے لگانے کے تدابیر اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورکشاپ میں ہیلتھ سکیورٹی پارٹنرز امریکہ کی ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ثمرین سرور، ڈاکٹر محسن خورشید، ضیاء اشرف اور دیگر لیبارٹریز ماہرین نے ٹریننگ فراہم کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ جامعات میں مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، بائیو انفارمیٹکس، بائیو سیفٹی اینڈ سکیورٹی اور سائبر سکیورٹی کے پروگرام شروع کیے جائیں تاکہ طلبہ نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف مائیکرو بیالوجی پروفیسر ڈاکٹر ہدائت رسول نے ورکشاپ کے مندرجات اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سائبر سکیورٹی کے ماہرین کی تیاری صرف کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشیات، قدرتی سائنسز اور سماجی علوم کے شعبوں کی بھی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ جو کچھ طلبہ کو پڑھاتے ہیں اس کا سائبر سکیورٹی کے ساتھ باہم گہرا تعلق ہے۔ ورکشاپ میں طلباء کے سامنے پرسنل پروٹیکٹو ایکومنٹ کے صحیح استعمال کا طریقہ عملی طور پر کر کے دکھایا۔ ورکشاپ کے شرکاء نے بائیو سیفٹی کے مختلف لیول، بائیو ہیزرڈ، پرسنل پروٹیکٹو ایکومنٹ کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیئے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں