جی سی یو، فزیالوجی میں لیبارٹری جانوروں سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 13 اکتوبر 2023 22:37

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2023ء) ورکشاپ میں مختلف شعبوں کے مایہ ناز محققین اور سائنسدانوں کو اکٹھا کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے شعبہ فزیالوجی کا دورہ کیا اور سائنسی ترقی کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ فزیالوجی ڈاکٹر حسیب انوار نے ورکشاپ کے دوران سکھائی جانے والی تکنیکوں کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین فیکلٹی لائف سائنسز ڈاکٹر فرحت جبین نے اس قسم کی سائنسی تقریبات کے انعقاد پر فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور دی فزیالوجیکل سوسائٹی پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں وائس چانسلر صاحب نے فزیالوجی سوسائٹی آف پاکستان کے نئے آفس کا افتتاح کیا اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین کو 'فزیو ٹیک' کمپنی کی کچھ پروڈکٹس کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں