پولیس کے ہاتھوں دو شہریوں کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب پولیس نے ایس پی ٹائون جڑانوالہ کو عہد ے سے ہٹا کر سنٹرل پولیس لاہور طلب کرلیا

جمعرات 4 جولائی 2019 22:47

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2019ء) جڑانوالہ میں 24گھنٹے میں پولیس کے ہاتھوں دو شہریوں کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب پولیس ایس پی ٹائون جڑانوالہ کو عہد ے سے ہٹا کر سنٹرل پولیس لاہور طلب کر لیا، ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ و ایس ایچ او کو معطل کردیا۔ جبکہ پولیس تشدد کرنے والے دیگر اہلکاران کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس کے ہاتھوں انصر پہلوان کی ہلاکت اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم کے مختلف حصوں پر 18ضربات سامنے آنے اور تاحال واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری نہ ہونے پر سمیت کھرڑیانوالہ نے مقصود نامی شہری کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن عارف نواز خان نے تھانہ سٹی کے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم صادر کر دیاجبکہ ایس پی ٹائون جڑانوالہ حسن افضل کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ خالد محمود، ایس ایچ اوعمر دراز کو معطل اور ریڈنگ ٹیم سی آئی اے گوجرانوالہ کے اے ایس آئی اورنگ زیب ، اے ایس آئی عامر رشید، کانسٹیبلان محسن شاہ، ولی داد، ایلیٹ فورس اے ایس سی یوسف مسیح ، کانسٹیبل سجاد، امجد ، خالد محمود، ذوالفقار احمد ، شفقت علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے معطل کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آبا د سے دونوں واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ جبکہ پولیس چوکی کو آگ لگانے پرسینکڑوں مظاہرین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا، کارروائی شروع۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں