مرغی میں ما ئیکو پلا زما بیماری بڑھنے لگی، شہریوں میں تشویش، مرغی کی قیمت گرنے لگی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:48

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) مرغی میں ما ئیکو پلا زما بیماری بڑھنے لگی، شہریوں میں تشویش، مرغی کی قیمت گرنے لگی، بیماری کی شکار مر غیو ں کو سانس میں مشکل، پو لٹری ما لکا ن بھی پریشا نی کا شکا ر،گوشت کی قیمت میں تین روز کے دوران 200روپے کمی ریکارڈ، تفصیلات کے مطا بق مر غی میں ہوا کے ذریعے ما ئیکو پلا زمہ نا می سا نس کی بیماری پھیلنے لگی، شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی، خریداروں میں کمی کے با عث پو لٹری ما لکا ن بھی پریشا نی کا شکا ر ہو نے لگے،مرغی میں سا نس کی بیماری ما ئیکو پلازما کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں، جس کے با عث اوپری اور نچلی سا نس کی نا لی متا ثرہ ہورہی ہے، بیماری کا شکار مر غی کو سا نس میں مشکل، منہ سے را ل ٹپکنے،کھا نسی اور نا ک سے پا نی بہنے جیسے مسا ئل سا منے آرہے ہیں، بیماری کی یہ قسم بھا ری جرا ثیم ما ئیکو پلا ز گیلی سی پٹیکم سے پھیلتی ہے، ما ہرین کے مطا بق اس بیماری کے جرا ثیم ایک سے دوسرے فارم اور پرندوں کے والدین سے ان کے بچو ں میں منتقل ہو نے کے خدشا ت ہیں، مرغی میں بیما ری کے باعث شہریوں میں بھی تشویش پا ئی جا رہی ہے، جبکہ گو شت کی خریداری میں واضع فرق نظر آنے لگا ہے، گزشتہ تین روز کے دوران چکن کی قیمت میں 200روپے سے زائد کی کمی واقع ہو چکی ہے، جس نے پو لٹری ما لکا ن کو پریشا نی سے دو چار کردیا، طبی ما ہرین کا کہنا ہے کہ ما ئیکو پلا زما بیماری کی وجہ گندم کی گہائی کے باعث ہوا میں شا مل ذرات ہیں، جس کی روک تھا م کیلئے پو لٹری ما لکا ن کو فوری طور پر اقدا مات اٹھا نا ہوں گے، کنٹرول شیڈر پر ہوا کے گزر کیلئے لگا ئے گئے کو لنگ پیڈز کو ڈھا نپ کر اور پو لٹری فا رمز کے اندر ہوا میں نمی کو بڑھا کر معاملات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے،بصورت دیگر بیماری کے پھیلائو سے بڑے نقصا ن کا اندیشہ ہے،

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں