معروف کامیڈین اداکار نشیلا کی 10ویں برسی 23جون کو منائی جائیگی

جمعرات 22 جون 2023 22:12

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2023ء) پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار نشیلا کی 10برسی 23جون کو منائی جائے گی۔اداکار نشیلا ون مین شو کرنے میں مہارت رکھتے تھے جس میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا اوران کی وجہ شہرت بھی ون مین شو کی تھی۔ اداکار نشیلا گلوکار،اداکار اور بہترین کامیڈین تھے انہوںنے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔

(جاری ہے)

اداکار نشیلا کے کریڈٹ پر اسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ میٹھے، بشیرا ان ٹربل‘‘سمیت ان گنت ڈرامے ہیں جن میں انہوں نے جاندار کردار نگاری کے انمٹ نقوش چھوڑے جبکہ معروف ڈرامہ عینک والا جن سے انہوں نے خوب نام کمایا۔ انہوں نے اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ گردوں اور شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اوراسی بیماری کے سبب 23جون 2013ء کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں