معروف مزاحیہ اداکار لہری کی11 ویں برسی 13ستمبر کو منائی جائے گی

پیر 11 ستمبر 2023 18:17

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2023ء) معروف مزاحیہ اداکار لہری کی11ویں برسی 13ستمبر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اداکار لہری کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پاکستانی فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا،انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز پچاس کی دہائی میں کیا۔

(جاری ہے)

لہری برصغیر کی فلمی دنیا کے ایک منفرد اداکار تھے،ان کے برجستہ جملے ان کے مزاح کی خاص بات تھے،لہری نے تیس برس تک فلمی دنیا پر راج کیا۔انہوں نے کم و بیش 220سے زائد فلموں میں مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں چند فلمیں پنجابی جبکہ باقی تمام تر اردو میں تھیں۔لہری فلم انڈسٹری کے وہ واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیںمنفرد اداکاری پر 12مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔لہری وہ واحداداکار تھے جنہوں نے مزاح کی دنیا میں نئی جہت متعارف کروائی۔لہری کا 13ستمبر 2012 کو طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں