معروف کامیڈین ظریف کی63ویں برسی30اکتوبر کو منائی جائے گی

اپنے دس سالہ فنی کیرئیر میں انہوں نے چالیس سے زائد فلموں میں ناقابل فراموش اداکاری کے جوہر دکھائے

بدھ 25 اکتوبر 2023 21:29

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2023ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین ظریف کی63ویں برسی30اکتوبر کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ظریف کا اصل نام محمد صدیق تھا وہ معروف کامیڈین منور ظریف کے بھائی تھے اور وہ ضلع گجرانوالہ میںپیدا ہوئے انہیں بچپن سے ہی جگت بازی کا شوق تھا جو کہ انہیں فلموں کی جانب لے آیا ظریف مین حاضر دماغی،چرب زبانی اور ذہانت کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے تھے انہیں خوبیوں نے انہیں کامیاب ترین مزاحیہ اداکار بنا دیاکامیڈین ظریف مزاحیہ اداکاری کی تاریخ میں ایک بڑا نام ہے اپنے دس سالہ فنی کیرئیر میں انہوں نے چالیس سے زائد فلموں میں ناقابل فراموش اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی مقبول عام فلموں میں ’’پاٹے خان،کرتار سنگھ،چھو منتر،یکے والی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

ظریف 53سال کی عمر میں 30اکتوبر1960ء کو انتقال کر گئے تھی

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں