پاکستان کے نامورکلاسیکل گلوکاراستاد چھوٹے غلام علی خان کی37 ویں برسی 29 دسمبر کو منائی جائے گی

منگل 26 دسمبر 2023 19:34

پاکستان کے نامورکلاسیکل گلوکاراستاد چھوٹے غلام علی خان کی37 ویں برسی 29 دسمبر کو منائی جائے گی
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان کی37 ویں برسی 29 دسمبر کو منائی جائے گی۔استاد چھوٹے غلام علی خان کا تعلق قصور کے ایک موسیقارگھرانے سے تھا جہاں وہ 1910میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے والد میاں امام بخش سے حاصل کی۔

(جاری ہے)

استاد چھوٹے غلام علی خان خیال، ترانہ، ٹھمری، دادرا اور غزل سبھی یکساں مہارت سے گاتے تھے۔

وہ ایک عرصہ تک لاہور آرٹس کونسل سے وابستہ رہے جہاں انہوں نے موسیقی کی تربیت کے لئے ایک اکیڈمی قائم کی تھی۔ ان کے شاگردوں میں شاہدہ پروین اور بدرالزماں، قمر الزماں کے نام نمایاں ہیں۔استاد چھوٹے غلام علی خان کو حکومت پاکستان نے 1985میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ 29 دسمبر 1986کو چھوٹے غلام علی خان لاہور میں وفات پاگئے۔وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں