ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں، ایک شخص جاں بحق ، تین افراد زخمی

پیر 13 نومبر 2017 22:09

جھنگ ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) چنیوٹ روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد زخمی جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ دسویں میل پر ٹرالر اور ڈمپر کے درمیاں تصادم سے پیش آیا جہاں 50سالہ جمال دین موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا حادثہ بھی دسواں میل پر ہی پیش آیا جہاں ٹرک رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں جعفر،اقبال اور امیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی ماداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں