ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ کیا۔انہوں نے امتحانی مرکز میں انتظامات سمیت طلباءکی رولنمبر سلیپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا گیااور امتحانی عملہ کو الرٹ رہ کر فرائض سر انجام دینے اور نقل کی روک تھام کے لئے نگران عملہ کو سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔طلباءکو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔کسی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شورکوٹ سٹی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا دورہ کیا ۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنریوٹی ماہم واحدنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بستی ملاح میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا دورہ کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں