محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے سیمینار برائے بحالی کپاس مہم کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2024 20:46

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) "کپاس لگائیں پاکستان کو خوشحال بنائیں"وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر قیادت محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے سیمینار برائے بحالی کپاس مہم کا انعقاد کیا گیاجس میں زراعت افسران ، زرعی ماہرین سمیت کاشتکاروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار والے کاشتکاروں کو فرٹیلائزرز اور نہری پانی کا کوئی ایشو نہیں ہو گا۔

زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں محکمہ زراعت کے افسران اور زرعی ماہرین کی طرف سے آگاہی لیکچرز بھی دیئے گئے جن میں انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں کو بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے خاتمے کےلئے بیج میں صلاحیت موجود ہے۔ کپاس کا نیا سرٹیفائیڈ بیج استعمال کرکے محفوظ فصل حاصل کریں۔بیج میں پتا مروڑ وائرس اور گلابی سنڈی سمیت دیگر کیڑوں کے خاتمے کی صلاحیت شامل ہیں۔ کپاس کاشت کریں اور نقد رقم کمائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے فرٹیلائزرز، پیسٹی سائیڈز کے سٹالز کا بھی جائزہ لیا جبکہ کپاس کی فصل کیلئے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی جانب سے مہیا کی جانے مشینری کا بھی جائزہ لیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں