جنوری کو ڈاکٹر عارف رشید درس قرآن ارشاد فرمائیں گے

منگل 15 جنوری 2019 19:59

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) قرآن اکیڈمی لالہ زار کالونی جھنگ کے ترجمان کے مطابق آئندہ جمعتہ المبارک 18جنوری کے موقع پر ان شا اللہ ڈاکٹر عارف رشیدصاحب فرزند ارجمندڈاکٹر اسرار احمد مرحو م ؒ ناظم اعلیٰ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور سورة شعرا کی آ خری آیات کا ترجمہ و تلخیص بیان کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ان کا خطاب ٹھیک 11بجے شروع ہو جائیگا اورنماز جمعة المبارک ٹھیک1:15بجے ادا کی جائیگی ۔عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے تاکہ وہ اس خصوصی خطاب سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں