ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ہائی سکول آدھیوال میں امتحانی مرکز کا دورہ

پیر 13 مئی 2024 22:23

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گورنمنٹ ہائی سکول آدھیوال میں امتحانی مرکز کا دورہ کیا، انہوں نےامتحانی سینٹر پر انتظامات و شفافیت کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

طلباءکی رولنمبر سلیپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا بھی جائزہ لیااور امتحانی عملہ کو الرٹ رہ کر فرائض سر انجام دینے اور نقل کی روک تھام کے لئے نگران عملہ کو سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔طلباءکو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ امتحانی مرکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔کسی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔\378

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں