وفاق، پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ ہوئے ظلم کا ازالہ کریں، قمر زمان کائرہ

کاشت کار نقصان میں گیا تو آئندہ سال فصل کاشت نہیں کرے گا،گندم باہر سے منگوانا پڑے گی،میڈیاسے گفتگو

اتوار 19 مئی 2024 22:05

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومتیں کسانوں کے ساتھ ہوئے ظلم کا ازالہ کریں۔ میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کاشت کار نقصان میں گیا تو آئندہ سال فصل کاشت نہیں کرے گا،گندم باہر سے منگوانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے کاشت کار، کسان، محنت کش کو سپورٹ کیا۔پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کسان اور مزدور خوشحال ہوتا ہے،پنجاب، وفاقی حکومت کو کہا ہے کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ کریں۔انہوںنے کہاکہ2008میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں یہی صورتحال تھی، ہم نے فصلوں کی قیمت ادا کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں