پنجا ب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں ای روزگارسینٹر میں طلباء اور طالبات کوفری لانسنگ کی تربیت دی جائیگی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 اکتوبر 2019 18:08

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پنجا ب یونیورسٹی میں قائم ای روز گار سنٹر میں نویں بیچ کیلئے داخلوں کا شیڈولمنتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لانسنگ کی تربیت دی جائیگی جہلم ، پنجاب یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹر میں نویں بیچ کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

جس کے مطابق ضلع جہلم کے طلبا و طالبات سے درخواستیں طلب کی جائنگی ۔

(جاری ہے)

جہلم پنجاب یونیورسٹی اور باقی تمام کالجز میں زیرِ تعلیم سال آخر کے طلبا و طالبات بھی ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے سولہ سالہ تعلیم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی بالائی حد پنتیس سال اور کورس کا دورانیہ تین ماہ ہے ۔

منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد وہ گھر بیٹھ کر انٹرنیٹ سے اپنی صلاحیتوں کے مطابق با عزت روزگار کما سکتے ہیں۔ درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی۔ طلبہ ای روزگار کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ ای روزگار سنٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں