گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں فری ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کلاسز کا آغاز

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 16 مئی 2024 16:53

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں فری ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کلاسز کا آغاز
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2024ء) تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق  میڈیکل کالجز اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں فری ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر  شاہد سعید قریشی نے اس سلسلہ میں پانچ سبجیکٹ ٹرینرز کا انتخاب کر لیا ہے جو طلبہ و طالبات کو بالکل مفت ٹریننگ دیں گے۔

یہ پروگرام دس ہفتوں پر مشتمل ہو گا جو کہ 100 فیصد مفت ہوگا طلبہ سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔حکومت پنجاب نے اس مقصد کے لیے چار کروڑ سے زائد رقم مختص کر دی ہے۔انٹرمیڈیٹ کلاسز میں پری ایڈمیشن کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے یہ ایک اور انقلابی قدم ہے جس کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے طلبہ کو ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کی تیاری کے لیے ہزاروں روپے کے اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑتا تھا جو کہ غریب والدین کے لیے بالکل ممکن نہیں تھا۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ٹریننگ دینے والے پانچ اساتذہ کو دس ہفتوں کے ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر شاہد سعید قریشی کا کہنا ہے کہ بچوں کو فری کوچنگ مہیا کریں گے اس طرح غریب اور پسماندہ طبقات کے بچے بھی مقابلے کے امتحان میں حصہ لے سکیں گے۔اس سے سرکاری کالجوں کی افادیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں