ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:00

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے گزشتہ روز21جنوری تا 25 جنوری2019 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ا ن کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال جہلم ڈاکٹر فاروق احمد بنگش، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات بھی موجود تھے ۔

انسداد پولیو مہم میں پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا کہ ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 183338 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 394 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 21 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 93 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں