جہلم کی تمام مصروف شاہراہوں سے غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ جات کو ان کے اڈوں میں منتقل کردیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 1 اکتوبر 2020 18:00

جہلم کی تمام مصروف شاہراہوں سے غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ جات کو ان کے اڈوں میں منتقل کردیاگیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم کی تمام مصروف شاہراہوں سے غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ جات کو ان کے اڈوں میں منتقل کردیاگیا،جس پر عوام نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ ، ڈی ایس پی ٹریفک میاں محمد ارشد اور انسپکٹر محمد عدنان کے علاوہ صدر چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ جات ملک سرفراز احمد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے تفصیلات کے مطابق جہلم کی تمام مصروف شاہراہوں پر چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ جات کھڑے ہو کر ٹریفک کے تمام ماحول کو خراب کررہے تھے جبکہ ٹریفک کا جام ہونا ایک معمول بن چکا تھا جس پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ، ڈی ایس پی ٹریفک میاں محمد ارشد نے چنگ چی موٹر سائیکل جات کے صدر ملک سرفراز احمد اور ان کی ٹیم کے تمام ممبران سے ملاقات کے بعد ایک معاہدہ کیا جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور جہلم کے تمام تاجروں ،معززین شہر نے ضلعی انتظامیہ پولیس اور ٹریفک پولیس کی بہتر کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر شہر کے تمام مصروف بازاروں سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے مرکزی تاجران کے عہدیداروں سے ایک اجلاس کرکے ناجائز تجاوزات کی لعنت کو بھی ختم کریں اگر مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدار اس میں اپنا کردار ادا نہیں کرسکتے تو قانونی طور پر تمام ناجائز تجاوزات ختم کرکے تمام بازاروں کو کشادہکیا جائے تا کہ ناصرف خریداروں کو ریلیف ملے بلکہ شہر میں کاروباری بھی معاملات بھی درست ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں