ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں ا ضافہ جبکہ ان کو علاج کے ضمن مین تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، ڈاکٹر شعیب کیانی

ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب کیانی نے آج ہسپتال کے تمام وارڈز کے راؤنڈز مکمل کرنے کے بعد کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اپریل 2021 17:19

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں ا ضافہ جبکہ ان کو علاج کے ضمن مین تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، ڈاکٹر شعیب کیانی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں ا ضافہ جبکہ ان کو علاج کے ضمن مین تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب کیانی نے آج ہسپتال کے تمام وارڈز کے راؤنڈز مکمل کرنے کے بعد کیا ، ان کے ہمراہ اے ایم ایس ڈاکٹر سائرہ ، اے ایم ایس ڈاکٹر انعام اللہ جمالی ، ڈاکٹر اقراء ظہیر اور نرسنگ سپریٹنڈنٹ بھی موجود تھیں میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے تمام وارڈز میں مریضوں کی عیادت کرنے کے ساتھ ساتھ نرسنگ سٹاف کے پاس موجود ڈیوٹی روسٹر کو بھی چیک کیا جبکہ مریضوں سے ان کو دی جانے والے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جبکہ میڈیکل وارڈ میں ڈاکٹر فواد مجید اور ڈاکٹر عدنان نجب سے مریضوں کی بیماری کے بارے میں تمام تفصیلات حاصل کیں اور انہیں ہدایت کی کہ انہیں بہتر صحت عامہ کی سہولیات دے کر اپنے آپکو مسیحا ثابت کریں ،جبکہ آج کرونا کے مریضوں کی بابت جب ان سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پازیٹو اور نیگٹو ملا کر کل 50مریض ہیں جبکہ ان کو ترجیح بنیادوں پر صحت عامہ کی سہولیات دی جارہی ہیں اور زیادہ تر لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ڈی او ایچ ڈاکٹر مظہر حیات کا میرے ساتھ ہمہ وقت رابطہ رہتا ہے اور وہ تمام تفصیلات سے آگاہ ہیں جبکہ کوڈ 19وارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر عدنان نجب بھی اپنے سٹاف کے ہمراہ کوڈ 19بلاک میں مریضوں کو تمام ادویات اور آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بناکر مریضوں کو ریلیف دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں