سگھر پور سے ملکوال جانیوالی کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، 4بچے اور 2 خواتین جان بحق

30افراد کو زندہ بچا لیا گیا، حادثہ کشتی اور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا

جمعرات 16 مئی 2024 20:05

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پنڈ دادن خان کے علاقہ سگھر پور سے ملکوال جانے والی کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، 4بچے اور 2 خواتین دریا میں ڈوب کر جان بحق ہو گئے، 30افراد کو زندہ بچا لیا گیا، حادثہ کشتی اور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان کے علاقہ سگھرپور سے ملکوال جانے والی کشتی نور پور پیراں والا کے قریب اوور لوڈ ہونے کے باعث اپنا توازن کھو بیٹھنے سے دریائے جہلم میں ڈوب گئی۔

کشتی میں کیری ڈبہ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان سمیت 30سے زائد افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیموں نے 30افراد کے ساتھ ساتھ جان بحق ہونے والی خواتین اور بچوں کو نکال لیا جبکہ 7افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ملکوال ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں