یونیورسٹی آف پنجاب کا 133واں کانووکیشن14 مئی کو فیصل آڈیٹوریم میں منعقدہوگا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 13 مئی 2024 18:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2024ء) یونیورسٹی آف پنجاب کا 133واں کانووکیشن14 مئی کو فیصل آڈیٹوریم میں منعقدہوگا، یونیورسٹی آف پنجاب کے 133ویں کانووکیشن میں مختلف شعبہ جات کے انڈر گریجوایٹ، ایم اے،ایم ایس سی سیشن 2023،ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز سیشن 2023 کے طلبہ کو ڈگریاں اور گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف پنجاب کے 133ویں کانووکیشن کی فل ریہرسل 13مئی بروز پیر 8بجے کانووکیشن ہال فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی ۔ ڈگریاں اور میڈل حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کو دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں ۔ کانووکیشن میں شرکت کے دعوت نامے کی عدم وصولی کی صورت میں کمپیوٹر ڈگری سیکشن شعبہ امتحانات پنجاب یونیورسٹی سے رابطہ کر کے وصول کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں