ریسکیو 1122 کی زیر اہتمام فلڈ موک ایکسرسائز کا دریا ئے جہلم میں انعقاد۔ ڈی سی جہلم نے موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 13 مئی 2024 18:27

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2024ء) : ریسکیو 1122 کی زیر اہتمام فلڈ موک ایکسرسائز کا دریا ئے جہلم میں انعقاد۔ ڈی سی جہلم نے موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج دریائے جہلم میں تمام محکمو ں نے جس میں شہری دفاع ، ریسکیو 1122 ، پبلک ہیلتھ، محکمہ صحت، پی ڈی ایم اے کے تحت جس کی سربراہ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی ہیں ۔ ریسکیو 1122 کے انچارج انجینئر سعید احمد نے بتایا کہ ہم تمام محکموں کے ساتھ مل کر یہ موک ایکسرسائز عوام کو سیلاب سے بچائو کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے احکامات پر تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی۔

جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم موقع پر موجود تھیں۔ انہوں نے اس موک ایکسرسائز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر ڈاکٹر حسان طارق کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ میں نے آج ریسکیو 1122 کی طرف سے منعقدہ موک ایکسرسائز دیکھی ہے جس میں تمام محکموں نے حصہ لیا ہے جبکہ آج کی ہونے والی موک ایکسر سائز دیکھنے کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ ریسکیو 1122 اور دیگر تمام متعلقہ محکمے ہر لحاظ سے ممکنہ سیلاب سے عوام سے بچائو کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی ہنگامی صورتحا ل سے نپٹنے کے لیے تیار ہیں۔

کیونکہ سرکاری محکمہ جات کے ساتھ ساتھ عوامی وسماجی حلقے بھی عوام کی مدد کے لیے پوری تربیت کے ساتھ مصروف عمل ہیں، جو کہ قابل تعریف ہے۔ کیونکہ ہم نے بحثیت قوم مل کر تمام مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے اور ہم یقیناً کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں