عید الاضحی کے موقع صفائی ،سیکورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے تمام ادارے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 16 مئی 2024 16:52

عید الاضحی کے موقع صفائی ،سیکورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے تمام ادارے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں، ڈی سی جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2024ء) عید الاضحی کے موقع صفائی ،سیکورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے تمام ادارے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے عید الاضحی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز ، محکمہ صحت ، پولیس ، لائیو سٹاک ، میونسپل کمیٹیوں کے افسران، ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی ۔ اور گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈی سی جہلم نے امسال انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بروقت کام شروع کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں