جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،تھانہ ڈومیلی پولیس نے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا1کلو260گرام چرس برآمدمقدمہ درج

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 16 مئی 2024 16:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2024ء) تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سےبھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گٸی۔ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی اور ٹیم  نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مل کھوکھراں کے رہاٸشی ارشد محمود کو گرفتار کر لیا،ملزم سے01کلو260گرام چرس برآمدکرلی گٸی۔

ملزم منشیات سپلاٸی کرتاتھا۔

(جاری ہے)

گرفتاری پر اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان سیف علی اور وقار احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم وقار احمدسے01کلو140گرام چرس برآمدکرلی اسکے علاوہ ملزم سیف علی سے01کلو200گرام چرس  برآمد کر لی گئی،  ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کاکہناتھاکہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں