جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،05منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 16 مئی 2024 16:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2024ء) جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،03منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے01کلو260گرام چرس برآمد،جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان سیف علی اور وقار احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم وقار احمد سے01کلو140گرام چرس برآمد، جبکہ  ملزم سیف علی سے01کلو200گرام چرس  برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج۔

(جاری ہے)

پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تصور عمران کو گرفتار کر لیا،ملزم سے662گرام چرس برآمد، جبکہ  صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے560گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج، منشیات فروشی جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنا اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں