ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کے افسران جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پرالرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 مئی 2024 15:41

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کے افسران جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پرالرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، نماز جمعہ کے موقع پر امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ اور تھانہ جات کی موبائلز گشت پر مامور ہیں، نمازی حضرات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کر کے عبادت گاہوں میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے، سپروائزری افسران فیلڈ میں رہتے ہوئے ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، دوران مذہبی عبادات امن عامہ کا قیام اور شہریوں کوبھر پورسیکیورٹی فراہم کرنا جہلم پولیس کا نصب العین ہے ،ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں