ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کےاعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 مئی 2024 15:42

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کےاعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کا مسلح شخص کے نجی کالج میں داخلے اور عملے کو یرغمال بنانے کی اطلاع پر بروقت ریسپانس، قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا ، کالج میں محبوس اسٹاف اور طلباء کو بحفاظت نکالنے کے ساتھ ساتھ نوجوان کو غیر مسلح کر کے حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا، جس پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعام سے نوازا، اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، عوام الناس کے جان ومال کے محافظ اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی زندگیاں بچانے والے پولیس افسران یقینا” لائق تحسین ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں