جہلم پولیس کے ایس ایچ او نے اپنی جان پر کھیل کر سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لیں

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 مئی 2024 15:42

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2024ء) جہلم پولیس کے ایس ایچ او نے اپنی جان پر کھیل کر سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لیں، ذہنی پسماندہ نوجوان نے اسلحہ سے لیس ہو کرنجی تعلیمی ادارے کے اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو یر غمال بنا لیا، پولیس تھانہ سول لائن کا بر وقت ریسپانس، کالج میں محبوس اسٹاف اور طلباء کو بحفاظت نکالنے کے ساتھ ساتھ نوجوان کو غیر مسلح کر کے حراست میں لیا اور قانونی کروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، کالج انتظامیہ، بچوں کے لواحقین اور اہلیان علاقہ جہلم پولیس کے مشکور۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں